ریمو ڈی سوزا 8 گانوں کی کوریوگرافی کریں گے
بالی وڈ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا فلم ”ٹائم ٹو ڈانس“ کے8 گانوں کی کوریوگرافی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف اور سورج پنچولی کی فلم ”ٹائم ٹو ڈانس“ کے گانوں کی عکس بندی لندن میں شروع کر دی گئی ہے جو 4 ہفتوں میں مکمل کی جائے گی۔ ان دنوں فلم کی ٹیم لندن میں موجود ہے جو اگست کے وسط میں واپس لوٹے گی۔