Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملاوٹ اور تجارتی مارکہ کے غلط استعمال پر 4لاکھ ریال جرمانہ

 ریاض .....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے تجارتی ملاوٹ انسداد قانون اور تجارتی مارکہ جات قانون کی خلاف ورزی پر 2سعودی شہریوں پر 4لاکھ ریال جرمانہ اور مقامی اخبارات میں ان کے خرچ پر ان کی تشہیر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تجارتی ادارے کے مالک اور شریک کار سبسڈی والا آٹا چھوٹے پیکٹوں میں بھر کر فروخت کر رہے تھے ،حفظان صحت کے ضوابط بھی پامال کئے جا رہے تھے، دونوں نے تجارتی مارکے بھی غیر قانونی طریقے سے استعمال کئے۔ دمام کی فوجداری عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد الزامات ثابت ہوجانے پر دونو ں کو 4لاکھ ریال جرمانے ، دکان سربمہر کرنے ، ملاوٹی آٹا تلف کرنے، ملاوٹ میں استعمال کئے جانیوالے آلات ضبط کرنے اور عدالتی فیصلہ مقامی اخبارات میں ان کے خرچ پر شائع کرنے کی سزا سنا دی۔ وزارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی دیکھیں فوراً ہی 1900پر رابطہ کر کے شکایت درج کرا دیں۔ 
 

شیئر: