داخلی عازمین کیلئے 48گھنٹے کی مہلت
مکہ مکرمہ ...وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے لئے آن لائن اندراج سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث بکنگ کی فیس جمع کرانے کیلئے 48گھنٹے کی اضافی مہلت دیدی۔ مکہ اخبار کے مطابق وزارت نے یہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ اندراج کرانے والے 13خانوں پر مشتمل ادائیگی کا نمبر استعمال نہیں کرسکے۔ اندراج کرانے والے بعض افراد نے 13خانوں پر مشتمل نمبر کے بجائے 7خانوں والے بکنگ نمبر کو استعمال کیا جس سے ادائیگی میں تاخیر ہوگئی۔ تکنیکی خرابی کے پیش نظر وزارت نے بکنگ کرانے والوں کو پیکیج کی رقم ادا کرنے کیلئے مزید 48گھنٹے کی مہلت دیدی۔