Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع: جھیل سیاحوں کی آماجگاہ

ینبع... ینبع انڈسٹریل سٹی کی جھیل موسم گرما کے دوران سیاحوں اور شائقین کی زبردست تفریح گاہ بن گئی۔ اس کے سحر آفریں مناظر سال بھر عموماً اور موسم گرما کے دوران خصوصاً سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش بنے ہوئے ہیں۔یہاں سیاح کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ ینبع کے پبلک پارک، ساحل جزیرہ نورس ، جھیل اور دیگر خوبصورت مقامات کا حسن اور صاف ستھرا ماحول انتہائی فرحت بخش ثابت ہورہا ہے۔ جھیل کا رقبہ 39904مربع میٹر ہے۔ جھیل 41175مکعب میٹر پانی کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہاں مچھلیاں اور پرندے بھی کثیر تعداد میں محفوظ ہیں۔
 

شیئر: