Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70برس سے زیادہ پر میڈیکل انشورنس ناممکن؟

جدہ ... انشورنس کمپنیوں نے معمر افراد کو میڈیکل پیکیج فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔ ایسے لوگ جن کی عمریں 70برس سے تجاور کر گئی ہیں انہیں میڈیکل انشورنس پیکیج دینے میں آنا کانی کی جارہی ہے۔ ان سے ایسے مطالبات کئے جارہے ہیں جنہیں پورا کرنا محال ہے۔ بعض معمر افراد نے میڈیکل انشورنس کے لئے کمپنیوں سے رجوع کیا تو انہوں نے شرط لگائی کہ میڈیکل رپورٹیں پیش کی جائیں اس کے بعد ہی انشورنس پیکیج کی رقم مقرر کی جائیگی۔ عکاظ اخبار نے اسکی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ انشورنس کمپنیوں کے نمائندوں نے 70برس سے زائد عمر کے لوگوں کو میڈیکل انشورنس طلب کرنے پر ایسی شرائط پیش کردیں جنہیں پورا کرنا محال ہے۔ بعض کمپنیوں نے 66برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے پیکیج کی رقم 549فیصد بڑھا دی۔ انشورنس کمپنیوں کے ترجمان عادل العیسیٰ نے واضح کیا کہ کمپنیاں نجی اداروں کے ملازمین کو انکے اہل خانہ کو میڈیکل انشورنس پیکیج جاری کرنے کی پابند ہیں۔ اس سلسلے میں عمر کی کوئی شرط نہیں۔
 

شیئر: