حوالات میں ہوٹلوں کی سہولت بھی مہیا
ابہا.... ابہا میں محکمہ خفیہ کی حوالات نے اصلاحات کے تحت زیر حراست افراد کو تکنیکی اور ہوٹل والی خدمات فراہم کردیں۔ عسیر ریجن کے صحافیوں اور کھلاڑیوں کو حوالات کا دورہ کرایا گیا۔ مقامی صحافیوں نے دورے کے بعد سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں واضح کیا کہ انہوں نے جو کچھ حوالات میں دیکھا حیران کن ہے۔ زیر حراست افراد کو تمام مطلوبہ سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔ انکے وقار کا خیال رکھا جارہا ہے۔ حوالات کے سپاہیوں اور افسران سے ملاقاتیں ہوئیں۔ یہ دیکھ کر ہماری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کہ زیر حراست افراد کو فٹبال ورلڈ کپ کے میچ تک دکھائے گئے۔ حوالات میں بند افراد کو بینک اکاﺅنٹ اور اپنے کھاتوں سے متعلق معلومات حاصل کرتے رہنے کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔ جملہ شعبوں پر مشتمل اسپتال، فاسٹ فوڈ ریستوران اور سعودی جامعات کیساتھ تعاون کے معاہدوں کے تحت تعلیم و تعلم کی سہولتیں بھی مہیا ہیں۔