بہترین کارکردگی پرسعودی عرب ساتویں نمبر پر
ابہا ... 2018ءکے دوران سرکاری اخراجات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر آگیا۔ یہ بات انٹرنیشنل اکنامک فورم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں واضح کی ہے۔ پہلا نمبر متحدہ عرب امارات، دوسرا سنگاپور، تیسرا امریکہ کا ہے۔ برازیل کا نمبر 133واں ہے۔