Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی اقتدار کیلئے ایٹمی پروگرام بند کرنے پر تیار تھی،پیر پگارا

سانگھڑ...جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارانے کہا ہے کہ جب جی ڈی اے کا اتحاد بن رہا تھا تو اسے پوشیدہ رکھا۔ یہاں تک کے میڈیا کو بھی ہوا نہیں لگنے دی گئی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہمارے دوستوں اور ہمدردوں پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہزاروں جھوٹے مقدمات درج کررکھے تھے۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ ان پر مزید کیس بنائے جائیں۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں پورے سندھ سے پیپلزپارٹی کے مقابلے ہمارے تین تین امیدوار مقابلہ کررہے تھے۔ لاڑکانہ کی سیٹ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 40ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ پیپلز پارٹی کی مخالفت میں 70ہزار ووٹ پڑے دوستوں سے مشورے کے بعد پورے سندھ میں سب دوستوں کو ساتھ ملاکر جی ڈی اے بنایا۔انہوں نے کہا کہ2013کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پاکستان کے تینوں صوبوں سے آوٹ ہوچکی تھی۔ بیوروکریسی نے پیپلز پارٹی کو سندھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب نہ وہ بیوروکریسی سندھ میں رہی ہے اور نہ بیرونی طاقتیں ا نہیں سپورٹ کررہی ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے قومی خزانہ بیرون ملک لے جاکرلابنگ کمینی بنائی۔ اربوں روپے خرچ کرکے اپنے مفادات کے لئے امریکی سینیٹ سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔یہاں تک یقین دہانی کرائی گئی کہ ایک باری اور دے دی جائے تو پاکستان کا نیوکلیئر اٹامک پلانٹ کو ختم کر دیں گے۔ اقتدار کے لئے یہ سب کچھ کرنے کو تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی حکومتیں بنتی تھیں وہ بیرونی طاقتوں کی وجہ سے وجود میں آتی تھیں۔ ووٹ سے نہیں۔ اب پہلی مرتبہ پاکستان میں ووٹ کی طاقت سے حکومت بننے جارہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ بلاول کہہ رہے ہیں کہ انہیں الیکشن مہم نہیں چلانے نہیں دی جارہی۔ دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ا نہیںکون دھمکیاں دے رہا ہے۔ اگر کوئی دے رہا ہے تو اس کا ثبوت میڈیا یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیوں نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:ن لیگ اور تحریک انصاف ایک سکے کے دو رخ ہیں،بلاول

شیئر: