1800سعودی اور غیر ملکی خاندانوں کیلئے خوراک پیکٹ
حائل ...فاضل کھانوں سے استفادہ کی اسکیم نافذ کرنے والی انجمن ”حفظ النعمہ“ نے 1800سے زیادہ سعودی اور غیر ملکی خاندانوں کو شوال میں 2500سے زائد خوارک پیکٹ تقسیم کئے۔ کھانا انمول نعمت ہے اسکی حفاظت کیلئے حائل میں ”حفظ النعمہ “ انجمن قائم ہے۔ شادی کی تقریبات میں فاضل بچ جانے والا کھانا حاصل کرکے ریفریجریٹر میں بھی محفوظ کرلیا جاتا ہے۔