Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا ایکس 5 کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

ایچ ایم ڈی گلوبل اپنی نوکیا فیملی میں ایکس 5 اسمارٹ فون کا اضافہ کرنے جارہا ہے۔ہے۔فون سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اسمارٹ فون کے ڈسپلے میں نوچ شامل کیا جائیگا اس کے علاوہ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا۔اسمارٹ فون میں 5.85 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا ۔ فون کو 3 جی بی ، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے کیمرے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سنسر دیا جائے گا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔فون کی قیمت 799 یان تک ہونے کا امکان ہے۔ فون کو 17 جولائی کو متعارف کرایا جائے گا۔
 

شیئر: