منیٰ ....وزارت نقل و حمل نے مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ ریجن میں روشنی اور سڑکوں کی اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 400کلو میٹر طویل سڑکوں کی اصلاح و مرمت کا کام انجام پا گیا ہے۔ جدہ، مکہ قدیم شاہراہ پر بھی روشنی کے انتظامات کردیئے گئے۔ منیٰ میں بجلی کے کھمبے تیار حالت میں نظر آرہے ہیں۔