Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درازی عمر کا راز اللہ کو ہی معلوم ہے، 120سالہ سعودی الذیابی

ریاض.... مدینہ منورہ کے شمال میں واقع الصلصلہ قریے کے حنیفر الاستاءالذیابی نے بتایا کہ اس کی حقیقی عمر 120برس سے زیادہ ہے۔ البتہ قومی شناختی کارڈ میں اسکی عمر 111برس ہے۔ ان سے درازی عمرکا راز دریافت کیا گیاتو کہنے لگے کہ موت و حیات اللہ کے ہاتھ میں ہے۔درازی عمر کا راز اللہ ہی جانتا ہے۔ البتہ میں صبح سویرے نماز فجر سے قبل اٹھتا ہوں ۔ تہجد ادا کرتا ہوں پھر فجر کی نماز ادا کرکے اپنے کام نمٹاتا ہوں۔ اپنے گھر والوں او راونٹوں کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتا ہوں۔ الذیابی نے بتایا کہ میری پھوپھی کی عمر مجھ سے بھی زیادہ تھی۔ 18برس قبل ہی انکی موت واقع ہوئی تھی۔ آخری عمر تک انکی یادداشت بہت اچھی تھی۔ میں اونٹنی کا دودھ اور کھجوروں پر گزارا کرتا ہوں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ صحراءمیں چہل قدمی کی عادت ڈالیں ۔ اس سے آرام بھی ملے گا اور سکون بھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دو شادیاں کیں۔ چار بیٹے اور 7بیٹیاں ہیں۔ نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں کی تعداد 37ہیں۔ ان میں سے کئی کے نام مجھے معلوم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کبھی سرکاری ملازمت نہیں کی۔ خاندان کے پاس اونٹ کثیر تعداد میں تھے۔ انہیں بدامنی کے ماحول میں چھوڑکر جانا ٹھیک نہیں تھا۔ حج اور عمرے کا سفر بیحد مشکل تھا۔ دو ماہ سے زیادہ لگتے تھے۔ 

شیئر: