Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30برس سے جاگ رہا ہے

باحہ ... باحہ کا ایک سعودی باشندہ عجیب و غریب مشکل سے دوچار ہے۔ بعض لوگ اسے افسانہ کہہ سکتے ہیں۔ کئی لوگ اسے کہانی کہہ کر جھٹک سکتے ہیں۔ اس سعودی شہری کی مشکل یہ ہے کہ وہ 30برس سے نیند کی نعمت سے محروم ہے اور مسلسل جاگ رہا ہے۔ ہر جگہ سونے کی کوشش کرتا ہے لیکن نیند ہے جو اسے نہیں آرہی۔ اس سعودی شہری کا مسئلہ اکثر لوگوں کو حیران کئے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر حضرات اسکا مسئلہ حل کرنے سے قاصر ہوچکے ہیں۔ وہ نیند کے علاج کیلئے سفر پر سفر کئے چلا جارہا ہے۔ مگرمنزل تک نہیں پہنچ پارہا۔
 

شیئر: