Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں روشنی کے انتظامات مکمل

مکہ مکرمہ ....وزارت بلدیات و دیہی امور نے مشاعر مقدسہ میں شاندار روشنی کے تمام انتظامات مکمل کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں حجاج کرام کو مزدلفہ اور منیٰ میں رات کے وقت پورا ماحول روشن رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں کھمبوں پر 2لاکھ بلب لگائے گئے ہیں۔ روشنی کے ٹاورز نصب کئے گئے ہیں۔950الیکٹرانک بورڈ لگائے گئے ہیں۔9ہزار میٹر طویل کیبل بچھایا گیا ہے۔ مشاعر مقدسہ میں بجلی ٹاورز کی تعداد 923ہے۔ یہ 20 سے 50میٹر تک اونچے ہیں۔

شیئر: