Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی نتائج کی بروقت ترسیل‘ پہلا تجربہ ناکام

اسلام آباد:  رواں ماہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں نتائج کی بروقت ترسیل کے لیے متعارف کرائے گئے نظام کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق 16 جولائی کو رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا تجربہ ناکام ثابت ہوا جس کے بعد نتائج کی بروقت فراہمی سے متعلق کئی سوال پیدا ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تجرباتی استعمال میں آر اوز اور پولنگ عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے تجربے میں آر ٹی ایس سے نتائج بھیجنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ الیکشن کمیشن آر ٹی ایس کا دوسرا تجرباتی استعمال 21 جولائی کو صبح 10 سے دن 4 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج سے متعلق جو چل رہا ہے سب جعلی ہے ، پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سارے نتائج محض بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی طویل القامت خاتون کا انتقال

شیئر: