Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتراکھنڈ میں بس کھائی میں گرگئی،10افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔اتراکھنڈ میں رشی کیش گنگوتری شاہراہ پر سوریہ دھار کے قریب اتر اکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس 250میٹر گہری کھائی میں جاگری ۔ اس حادثے میں 10افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امداد و راحت رسانی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ چمبا اتر کاشی شاہراہ پر ہونیوالے روڈویز بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس پر انتہائی افسوس ہوا۔ریاستی حکومت نے زخمیوں کو ایمس میں داخل کرانے کیلئے ہیلی کاپٹرزکا انتظام کرایا اور حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے فی کس 2لاکھ روپے اور زخمیوں کو50ہزار روپے فوری معاوضے کا اعلان کیا۔حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -نوئیڈامیں 2عمارتیں زمین دوز ،3ہلاک،متعدد زخمی

شیئر: