Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گہرے کھڈ میں کار گرنے سے تاجر کی موت

لکھنؤ۔۔۔۔۔نگوہاں گاؤ کے رہنے والے چندر موہن تیواری کا نگوہاں قصبہ میں بھگوتی فارما کے نام سے میڈیکل اسٹور ہے ۔ہمانشو اپنے دوست مینک تیواری کے ساتھ کار سے اناؤ کے موراواں کے لاؤوا گاؤں کاروبار کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے ۔ واپس آتے ہوئے اچانک کار قابو سے باہر ہوکر سڑک کے کنارے گہرے کھڈ میں جاگری جس سے کار میں سوار دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اوردونوں کو زخمی حالت میں لکھنؤ ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں مینک کی حالت نازک ہے جبکہ ہمانشو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
مزید پڑھیں:- - - - -گریٹر نوئڈامیں 6منزلہ عمارت منہدم،20افراد ملبے تلے دب گئے

شیئر: