Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈکپ: 115ارب ٹوئٹ، برازیل کا راج رہا

 
زیورچ: فیفا ورلڈ کپ 2018 ءتمام تر دلچسپ مقابلوں اور شاندار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا اور فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ورلڈ کپ کا خوب چرچا رہا اور برازیل اور اس کے اسٹار فٹبالرز اس دوران ٹوئٹر پر بازی لے گئے۔ سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر لوگوں نے ورلڈ کپ میں ہونے والے اپ سیٹ، یادگار لمحات اور تنازعات پر اپنی آرا کا بڑھ چڑھ کر اظہار کیا۔ٹوئٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق عالمی کپ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 115ارب ٹوئٹ کی گئیں جس میں سب سے زیادہ ٹوئٹ فائنل کے دن ہوئیں۔برازیل اور بیلجیئم کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں بھی بے انتہا ٹوئٹ کی گئیں اور یہ میچ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ اس فہرست میں تیسرا میچ برازیل اور میکسکو کے درمیان کھیلا گیا جو پری کوارٹر تھا ۔بیلجیئم کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے سبب برازیل کی ٹیم ٹرافی تو نہ جیت سکی لیکن یہ ٹیم ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مباحثوں کا حصہ رہی۔ دوسرے نمبر پر فرانس، تیسرے پر ارجنٹائن، چوتھے پر انگلینڈ اور پانچویں پر پرتگال کی ٹیم رہی۔ ورلڈ کپ میں جس کھلاڑی کا سب سے زیادہ تذکرہ کیا گیا وہ بھی برازیل کے ہی نیمار جونیئر ہیں جنہیں ان کے انجری کے ڈراموں کی وجہ سے خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔فہرست میں دوسرے نمبر پر لیونل میسی، تیسرے پر کرسٹیانو رونالڈو، چوتھے پر برازیل کے کوٹنہو اور پانچویں پر فرانس کے کیلیان مباپے رہے۔

شیئر: