Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین جونیئر ریسلنگ :قومی دستہ ہند روانہ

 
لاہور: ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے 6 رکنی قومی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستان روانہ ہو گیا ۔ دستے میں 4 پہلوان اور 2 آفیشلز شامل ہیں۔نئی دہلی میں 17 سے 22 جولائی تک شیڈول ایونٹ میں عنایت اللہ 65 کلوگرام، غلام غوث 70 کلوگرام، محمد عثمان 79 کلوگرام اور حسیب مصطفیٰ 86 کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل رشید بطور کوچ اور محمد ریاض بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان، عراق اور افغانستان کے ریسلرز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی جانب سے ایونٹ منسوخ یا ہند کی رکنیت معطل کئے جانے کا خدشہ تھا جس پر انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا تھا اور ٹیم ہند روانہ ہو گئی۔

شیئر: