Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ :پاکستان کے عنایت اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیا

ڈیلان: ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی پہلوان عنایت اللہ نے عالمی سطح پر گولڈ میڈل لیا۔ انہوں نے 70کلوگرام کیڈٹ کلاس کے فائنل میں ایران کے عامر حسین کو 3-0 سے شکست دے کر پاکستانی پرچم بلند کیا۔ترکی کے شہر ڈیلان میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ کی 70کلوگرام کیڈٹ کلاس میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں ایران کے عامر حسین کو 3-0 سے شکست دی ، ایونٹ میں پاکستان کے دوسرے ریسلر محمد انعام بھی منفی 90 کیٹیگری میں شریک ہیں، ان کا پہلا مقابلہ کل ہو گا۔واضح رہے پشاور سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ اس سے قبل بینکاک میں ہونے والی ایشین کیڈٹ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، عنایت کے والد زاہد خان ایشین سطح پر میڈل جیت چکے ہیں جبکہ بھائی نے ترکمانستان میں ہونے والی بیلٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن، سیکرٹری خالد محمود اور سیکرٹری ارشد ستار نے عنایت اللہ کی اس کامیابی کو پاکستان ریسلنگ کےلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔

شیئر: