جڑی بوٹیوں سے علاج کا دعویدار گرفتار
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
حائل...وزارت صحت نے جڑی بوٹیو ں سے علاج کے دعویدار مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری کا دعویٰ تھا کہ وہ جڑی بوٹیوں سے علاج کا ماہر ہے۔ اسکا اس حوالے سے کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔ وزارت صحت نے سیکیورٹی اہلکاروں کے تعاون سے اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا اور مقامی شہریوں و مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ جڑی بوٹیوں کے معالجین کے چکر میں نہ آئیں اگر کوئی جڑی بوٹیوں سے علاج کا دعویدار ہو تو وزارت کو مطلع کرنے کا اہتمام کرے۔