Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: نوجوان کا ماں کیخلاف مقدمہ

جدہ.... جدہ کے ایک نوجوان نے جنرل کورٹ میں مقدمہ دائر کرکے ماں سے 6لاکھ50ہزار ریال کا مطالبہ کیا تھا۔ 3برس 4ماہ سے مقدمہ چل رہا تھا۔ نوجوان کا کہناہے کہ مشترکہ کاروبار کی آمدنی سے ماں پر مذکورہ رقم واجب ہوتی ہے۔ ماں نے بظاہر شو روم بیٹے کے حوالے کردیا تھا تاہم عملی طور پر وہ اس پر قابض رہی اور اس سے ہونے والی آمدنی وصول کرتی رہی۔ ماں نے اس الزام کا جواب دستاویز پیش کرکے دیکر سب کو حیران کردیا اور عدالت نے نوجوان کا دعویٰ مستر دکردیا۔
 

شیئر: