Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نواز شریف اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کرنے لگے‘

راول پنڈی:  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں سیاسی گہما گہمی اور عدالتوں کے جھمیلوں کے دوران فلاحی کاموں کی جانب اپنی توجہ مبذول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے بات کی ہے اور اپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے جیل انتظامیہ سے جرمانہ ادا نہ کرسکنے والوں کی فہرست طلب کرلی جس کے بعد وہ اپنی جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں پانی کے لیے بورنگ کروائیں گے اور جس قیدی بیرک کے باہرشیڈ نہیں ہے وہ بھی تیار کروائیں گے ۔
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے اسٹاف کو تفصیلات فراہم کردیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر جیل میں بند غریب قیدیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے ، اگر نواز شریف قیدیوں کا جرمانہ ادا کریں گے تو بہت سے قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -عمران خان کو کرنٹ لگ گیا

شیئر: