Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون تجارت کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں

طائف۔۔۔۔اعلیٰ قیادت نے تجارتی اشیاء میں ملاوٹ اور سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کو قابو کرنے کیلئے رائج الوقت قوانین و ضوابط میں ترامیم کی ہدایات جاری کردیں۔اعلیٰ قیادت نے عندیہ دیا ہے کہ جو لوگ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار پر عائد پابندی اسی طرح تجارتی اشیاء میں ملاوٹ اور تجارتی سودوں میں گھپلے بازی کی مرتکب ہونگے انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی۔ ضبط شدہ اشیاء فروخت کرکے جرمانے کی رقم وصول کی جائیگی۔ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کو کاروبار کرانے والے سعودی کی تشہیر مقامی اخبارات میں خود اس کے خرچ پر کی جائیگی۔ علاوہ ازیں تجارتی ملاوٹ پر خصوصی عدالت مختلف سزاؤں کا فیصلہ سنائیگی۔ اس میں قید بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -الخبر میں ریستوران سربمہر

شیئر: