Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں ریستوران سربمہر

الخبر۔۔۔۔مشرقی ریجن گورنریٹ،پولیس اور میونسپلٹی کی نمائندہ کمیٹی نے الخبر کے اس ریستوران کو سربمہر کردیا جس نے سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے قومی لباس میں آنیوالے گاہکوں کے داخلہ پر پابندی لگائی تھی۔ مذکورہ ریستوران کی انتظامیہ نے اور بھی کئی خلاف ورزیاں کی تھیں۔ ریستوران کو گورنر شہزادہ سعود اور نائب گورنر شہزادہ احمد بن فہد کی ہدایت پر بند کیا گیا۔پولیس نے ریستوران کے مالک کو مناسب کارروائی کیلئے اسٹیشن طلب کرلیا جبکہ میونسپلٹی نے ریستوران کو سربمہر کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -بوسنیاکے بچے نے قرآن پاک سنا کر شہزادہ سلطان کو خوش کر دیا

شیئر: