Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج پر 5برس کی پابندی، استثنی کن صورتوں میں ہوسکتا ہے؟

مکہ مکرمہ۔۔۔۔وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو 5برس سے قبل دوبارہ حج پر پابندی سے جزوی استثنیٰ کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرلی ہو اور اس کے حج پر ابھی 5برس کا عرصہ نہ گزرا ہو، اگر وہ محرم کے طور پر یا اول درجے کے کسی متوفی رشتہ دار کی طرف سے حج بدل کرنا چاہے گا تو اسے 5برس کی پابندی سے استثنیٰ دیدیا جائیگا۔ وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ جو سعودی یا مقیم غیر ملکی مذکورہ استثنیٰ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ داخلی حجاج کی ویب سائٹ جاکر آن لائن اپنی درخواست کا اندراج کرادے، مطلوبہ معلومات پیش کردے۔ آخر میں ایک آپشن آئے گا جس پر تحریر ہوگا کہ اگر آپ کے حج پر 5برس نہیں گزرے ہیں تو آپ کو حج کی اجازت نہیں ہوگی اسکے بعد ایک اور عبارت سامنے آئے گی جس میں تحریر ہوگا کہ کیا آپ پابندی سے استثنیٰ چاہتے ہیں؟ اثبات میں جواب دینے پر آپ کی درخواست خود کار نظام کے تحت متعلقہ ادارے کے حوالے ہوجائیگی۔وزارت حج و عمرہ نے تاکید کی ہے کہ جو سعودی استثنیٰ چاہتے ہوں وہ محکمہ احوال مدنیہ سے اور تارکین وطن محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرکے تحریری منظوری حاصل کرلیں۔
مزید پڑھیں:- - - -المخواہ میں ایشیائی نرس کی خود کشی

شیئر: