Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سنگاپور سمیت 15 لاکھ افراد کی معلومات چوری

؎سنگاپور ۔۔ سنگاپور میں تاریخ کے خطرناک ترین سائبر حملے میں ہیکرز نے وزیراعظم اور محکمہ صحت کے ڈیٹا سے 15لاکھ شہریوں کی ذاتی معلومات چرالیں ہیں۔ہیکرز نے سرکاری شعبہ برائے صحت پر حملہ کر کے وزیراعظم سمیت 15لاکھ مریضوں کی ذاتی معلومات پر مبنی ڈیٹا چرا لیا۔حکام کے مطابق یہ ملکی تاریخ میں اب تک کا سب سے سنگین سائبر حملہ ہے۔ہفتہ کو اس ضمن میں وزیراعظم لی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ صحت سے متعلق معلومات میں ہیکرز کیا جاننا چاہتے ہیں۔دوسری جانب سائبر سیکیورٹی ایجنسی سنگاپور نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک ہیکر یا مجرمانہ گروہ کا کام نہیں ۔

شیئر: