Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فخرزمان

فخرِ پاکستان فخر زمان نے جس طرح دھواں دھار بیٹنگ کرکے مخالف ٹیم زمبابوے کے چھکے چھڑائے ہیں، اس پر ردعمل کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔
ڈینس لکھتے ہیں: سچی بات یہ ہے کہ فخر زمان کو سنچری بنانے کی عادت سی ہوگئی ہے۔
سررویندر جڈیجہ ٹویٹ کرتے ہیں :بہت اچھا کھیلے بیٹا، ہمیں فالو کرتے رہو۔ اسی طرح فخر کررہا ہوں جس طرح ایک باپ کو کرنا چاہئے۔
روحا ندیم لکھتی ہیں: فخر زمان کی یہی فارم برقرار رہی تو وہ ورلڈ کپ میں ہمارے بڑے کام کا بیٹسمین ثابت ہوگا۔ اسکی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بڑی ٹیموں کے سامنے بھی بلا خوف و خطر اپنے ہنر دکھاتا ہے۔
محمد یوسف کہتے ہیں: فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے دل جیت لئے۔ پہلا پاکستانی ہے جس نے ون ڈے میں 200 رنز بنائے۔ امام الحق اور آصف نے بھی اچھا کھیلا۔ پاکستان زندہ باد۔
طوبیٰ لکھتی ہیں: لاہور قلندرز سے آنے والا یہ لڑکا دوسرا بیٹسمین ہے، پہلے خود رانا صاحب تھے۔
جویریہ خان کہتی ہیں : کیا شاندار کھیل تھا، فخر پاکستان زندہ باد
فیضان لاکھانی کہتے ہیں :فخر نے اپنی ڈبل سنچری اپنے ان تمام لوگو ںکے نام کی جو اسکے ساتھ موجود ہیں۔ ناظم سے اعظم خان اور اپنے روم میٹس سے این سی اے کے کوچز تک کے نام یہ ڈبل سنچری کی گئی۔
خان صاحب کہتے ہیں : جیسا نام ویسا کام۔
 ********

شیئر: