Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ووٹ_بھی_دینا_ہے_اور_پہرہ_بھی ‎

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لئے # ووٹ بھی دینا ہے اور پہرہ بھی ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جو پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
جنید جدون نے ٹویٹ کیا : پولنگ والے دن سب سے اہم کام پولنگ کے بعد شروع ہوتا ہے۔ پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی اور پھر رزلٹ کی کاپی پریذائڈنگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ لینا بہت ضروری ہے۔ یہ کام نہیں کیا گیا تو آپ کے پورے دن کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔
کوثر منیب نے ٹویٹ کیا : اگر آپ انتخابات کے روز کہیں بھی الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوتے دیکھیں تو اسے اپنے اسمارٹ فون میں ریکارڈ کریں اور منظر عام پر لائیں۔ آپ کا فرض ہے کہ اس الیکشن کو صاف اور شفاف بنائیں۔ ہم کسی بھی طور پاکستان تحریک انصاف کو دھاندلی کے ذریعے یہ انتخابات جیتنے نہیں دیں گے۔
بینش بٹ کا کہنا ہے : پچیس تاریخ کو اپنے ووٹ کی حفاظت اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کرنی ہے۔
داؤد احمد نے ٹویٹ کیا : 25 جولائی کی صبح چھ بجے پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹ پہنچ جانے چاہیے۔ سارے کام چھوڑ کر ذرا سی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ 25 جولائی کو حقیقی جمہوری آزادی کا دن ہوگا۔
عباس اکبر نے کہا : ان شاءاللہ ووٹ کی طاقت سے ہم خلائی مخلوق کا مقابلہ کریں گے اور ان کو بتا دیں گے کہ عوام کی طاقت کے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔
جواد حیدر نے کہا : ووٹ کی عزت کے لئے ووٹ بھی دینا ہے اور پہرہ بھی۔
محمد عثمان نے ٹویٹ کیا : اگر عمران خان نے پاور میں آنے کے بعد پاکستان اور ہمیں مایوس کیا تو ان کے خلاف بھی اسی طرح سے آواز اٹھائیں گے۔ پٹواری نہیں جو نسل در نسل کے غلام ہوں ۔

 

شیئر: