کراچی...ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ شہباز شریف ،عمران خان اور بلاول بھٹو کراچی سے الیکشن لڑنے سے پہلے مردم شماری اور حلقہ شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کریں تو پھر ہمیں الیکشن لڑنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ شہر کی آبادی 3 کروڑ کے قریب ہے اور ڈیڑھ کروڑ بتائی جاتی ہے۔ کراچی پاکستان کی اکنامی کا انجن ہے جب ہم یہ بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔ ملک میں کچھ لوگوں کی باری آچکی ہے اور کچھ لوگوں کی باری آنے والی ہے۔ ہماری بیل بھی اب منڈھنے والی ہے۔ 10سال سے اکیلا بولنگ کررہا ہوں اور سب بیٹنگ کررہے ہیں۔ اب ہماری بیٹنگ کی باری ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف صنعتکار اورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروزکی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی اہمیت کو ہمیشہ کم کیا گیا ۔چارٹر آف ڈیموکریسی میں کراچی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔پچھلی وفاقی حکومت نے کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑدیا۔ کراچی میں ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں صرف مرد گنے گئے یعنی مرد شماری تو ہوئی لیکن زنانہ شماری نہیں کی گئی۔کراچی میںپی پی پی کا ایک حلقہ 50ہزارووٹ کا جبکہ ہمارا ایک ایک حلقہ تین تین لاکھ ووٹرزپر مشتمل ہے۔یہ ناانصافی پورے ملک میںکہیں نہیں ۔ یہ مردم شماری کے فراڈ کو ایکسپوز کررہا ہے۔ کراچی میں ہرصورت میں دوبارہ مردم شماری ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نیا صوبہ بننا اور نئے انتظامی یونٹ بننا ضروری ہے، ہم نے جو غلطیاں کیں اب نہیں دہرائیں گے۔اب میثاق معیشت کی ضرورت ہے۔ حکومت میں شامل ہونے کیلئے وزارتیں نہیں لیں گے بلکہ صرف ایشوز پر بات کریں گے۔
مزید پڑھیں:بلاول نے موثر انتخابی مہم چلائی ،چوہدری نثار