کویت میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ممبرسازی مہم
بیرون ملک مقیم پاکبان کوشش کریں کہ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں ، شرکاء کا خطاب
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین کی میزبانی میں میناء عبد اللہ کویت میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے بینر تلے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں40 افراد نے بطور رجسٹرڈ ممبر پاکستان تحریک انصاف کویت میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ ملک تبسم جاوید، نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ، جنرل سیکریٹری سید صداقت علی ترمذی، سیکریٹری اطلاعات و نشریات یاسر قاضی، آرگنائزر یوتھ ونگ فخر زمان خان کے علاوہ پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران اور انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پیر امجد حسین ، ملک تبسم جاوید ، محمد شہزاد الرحمان بٹ، سید صداقت علی ترمذی، یاسر قاضی ،مبشر نواز خان کے علاوہ دیگر ایگزیکٹو ممبران نے نئے شامل ہونے والے ممبران کو پی ٹی آئی کے مفلر پہنائے اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔شہزاد الرحمان بٹ نے پروگرام کے میزبان اور ایگزیکٹو بورڈ چیئرمین پیر امجد حسین کا شکریہ ادا کیا اور تمام شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور پیغام دیا کہ اول تو کوشش کر کے پاکستان جا کر ووٹ ڈالیں ۔ملک تبسم جاوید نے کہا کہ پاکستانی عوام یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ 2018 کے الیکشن میں جیت صرف اور صرف پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔پیر امجد حسین نے کہا کہ میں نئے شامل ہونے والے افراد کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔سید صداقت علی ترمذی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے تمام کرپٹ حکمرانوں کا نہ صرف محاسبہ کیا بلکہ محاصرہ بھی کیا اور ان کو ان کے انجام تک پہنچایا۔پروگرام میں کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔پروگرام کے آخر میںپیر امجد حسین کی جانب سے مہمانوں کیلئے عشائیے کا انتظام کیا گیاتھا۔