ملک میں منی مارشل لا نافذ ہے،زبیر شر فی
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
کویت(محمد عرفان شفیق)مسلم سنٹر ن کویت،لیبر ونگ کے صدر محمد زبیر شرفی نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 7 سال پرانے مقدمہ کا الیکشن سے3 روز پہلے فیصلہ سنایا جانا ثابت کرتا ہے کہ اس وقت ملک میں منی مارشل لا نافذ ہے۔ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرتی ہے عمران خان کو اس کا پہلے سے علم ہوتا ہے۔ حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ کا شیخ رشید کو3 روز پہلے سے علم تھا۔ حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج کو بکتر بند گاڑی میں عدالت سے لے جایا گیا۔خلائی مخلوق نے اپنی من پسند جماعت کو کامیاب کرانے کیلئے عدلیہ کو کھلونا بنایا ہوا۔الیکشن جس حد تک متنازعہ بن چکے ہیں تاریخ میں کبھی نہ تھے،پنجاب میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں ہزار آدمی نہیں ہوتے تھے مگر جب ان ہی حلقوں سے ان کی کامیابیوں کے نوٹیفکیشن جاری ہوں گے تو ان نتائج کو نہ تو عوام اور نہ کوئی انٹرنیشنل میڈیا تسلیم کرے گا۔ان حالات میں بھی آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرا دئیے جائیں تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریں یہاں پڑھیں