کاشف کمال یونیورسٹی آف فیصل آباد میں سینئرلائبریرین تعینات
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
کویت( محمد عرفان شفیق)کویت سے پاکستان واپس جانے والے معروف شاعر اور ادیب کاشف کمال یونیورسٹی آف فیصل آبادکے شعبہ لائبریری میں سینئر لائبریرین تعینات ہو گئے۔ کویت میں10 سالہ لائبریرین کی خدمات سر انجام دینے کے بعد وطن واپسی پر انہوں نے کہا کہ لائبریریاں کسی بھی معاشرے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ افسوس کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں لائبریریوں کا کردار ویسا نہیں جس کی ہمارے طالب علموں کو ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز ہونے والے مقبول ملی نغموں کے خالق بھی ہیں۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریں یہاں پڑھیں