Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں 9000گداگر گرفتار

    حیدرآباد- - - - حیدرآباد کو گداگروں سے پاک کرنےکی مہم کے دوران محکمہ انسداد گداگری نے تقریباً  9000بھکاریوں کوگرفتارکرلیا ۔ ان میں سے 300کواصلاحی و باز آبادکاری  مرکز روانہ کردیا گیاجہاں  انہیں تعلیم و تربیت اورملازمت  فراہم کی جائے گی۔تلنگانہ کے آئی جی  نرسمہا نے یہ بات بتائی۔حیدرآباد  میں محکمہ انسداد گداگری کی مہم  نومبر2017ء سےشروع کی گئی ہے۔  ایسے بھکاری جو  جسمانی اعتبار سے صحت مند ہیں ، ان کو ملازمت  فراہم کی جائیگی ۔ انہوںنے واضح کیا کہ گداگروں کوجیل میں نہیں بلکہ  بازآبادکاری  مرکز میں رکھا جارہا ہے۔گرفتاری کے بعد  اگر وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں  تو ان کے رشتہ داروں کو  طلب کرکے عہدنامہ لیکر چھوڑدیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انسدادگداگردی مہم کے ذریعے حیدرآبا د کو بھکاریوں سے پاک بنانا ہے ۔ ڈی جی نے واضح کیا کہ حکومت کو خط لکھ کر تلنگانہ کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے احکامات حاصل کرلئےگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -شدید بارش: چھتیس گڑھ میں پل بہہ گیا،مختلف ریاستوں میں سیلاب

شیئر: