Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام الحق کی ریکارڈ ساز کارکردگی پس منظر میں

بلاوائیو:پاکستانی اوپنر امام الحق نے بھی زمبابوے کے خلاف سیریز میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ لیکن ساتھی اوپنر فخرزمان کے ریکارڈز نے ان کی کارکردگی کو پس منظر میں دھکیل دیا ۔ نوجوان بیٹسمین نے اس سیریز میں تیسری اور اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی اور وہ دنیا کے پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے9 میچوں میں 4 سنچریاں بنانے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔22 سالہ امام الحق نے پہلے میچ میں 128 دوسرے میچ میں 44 تیسرے میچ میں صفر اور چوتھے میں 113 رنز بنائے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ اس میچ میں فخر زمان اور امام الحق ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی اوپنگ جوڑی بھی بن گئے۔امام الحق اور فخر زمان نے پہلے میچ میں 113 دوسرے میں 119 تیسرے میں صفر اور چوتھے میں ورلڈ ریکارڈ 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔امام الحق دنیا کے ان منفرد بیٹسمینوں میں بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک سیریز میں3 سنچریاں بنائی ہیں۔امام الحق سے قبل ظہیر عباس 1982-83 میں ہندکے خلاف 4 میچوں میں 3 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔جنوبی افریقہ کے ڈی کوک ویسٹ انڈیز کے ڈیسمنڈ ہینز، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز اور فاف ڈو پلسس ایک سیریز میں 3،3سنچریاں بنا چکے ہیں۔ سری لنکا کے سنگا کارا نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں 2015 کے ورلڈ کپ کے 7 میچوں میں 4سنچریاں بنائی تھیں پاکستانی اوپنر امام الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں تیسری اور اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی۔

شیئر: