امام الحق کو کچھ وقت دیا جائے ، رمیز راجہ
لیڈز: لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آوٹ ہونے والے امام الحق کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہا کہ تھوڑا صبر کیا جائے، امام الحق کی کارکردگی کا اتنی جلدی تجزیہ کرنا غیر مناسب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان بیٹسمین ہے اورکچھ کرنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امام الحق انگلینڈ میں پہلی سیریز کھیل رہا ہے اسے تھوڑا وقت دینا مناسب ہو گا۔ انگلینڈ میں آکر تو بڑے بڑے تجربے کار بیٹسمین مشکلات کا شکار ہو جایا کرتے ہیں۔