Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی مہنگی‘ صارفین پر 6 ارب کا اضافی بوجھ

اسلام آباد:  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی درخواست کی سماعت کی جس میں ماہانہ بنیاد پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 28، کوئلے سے 12، گیس سے 41 اور فرنس آئل سے 9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ لہٰذا ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 70 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے۔نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظورکرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے سے صارفین پرساڑھے 6 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تاہم کے الیکٹرک، لائف لائن، زرعی صارفین پراضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -فوج کی زیر نگرانی انتخابی سامان کی ترسیل جاری

شیئر: