Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرسکون زندگی جینے کا قائل ہوں، ارجیت سنگھ

ممبئی .... گلوکار ارجیت سنگھ کا کہناہے کہ میں اپنی زندگی خاموشی اور پرسکون اندازسے جینے کا قائل ہوں۔ انہوں نے عاشقی ٹو سے گلوکاری کا آغاز کیاتھا اور ”تم ہی ہو“ گا کر لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ آخر وہ میڈیا سے اتنا دور کیوں رہتے ہیں تو ارجیت کا کہناتھا کہ میں خاموش زندگی گزارنے کا قائل ہوں۔ ایسی زندگی جس میں کوئی دخل نہ دے۔ پچھلے دو، تین برسوں میں میرے مداحوں کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوا ہے۔ یہی لوگ میرا اچھا خاصا وقت لے لیتے ہیں۔ میرے جتنے انٹرویوز شائع ہونگے اس سے میرے مداحوں کو میرے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ میں نے یہ مقام سخت محنت سے حاصل کیا ہے اور میں مطمئن ہوں۔ میرے کیریئر کی وجہ سے میری ذاتی زندگی بھی تبدیل ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا میں اضافے سے میں بھی متاثر ہوا ہوں۔ اب ہر کوئی میرے بارے میں جاننا چاہتا ہے لیکن اکثر یہ تبدیلی مثبت ہی ثابت ہوئی ہے۔ میرے مداح میری مدد کرتے ہیں۔ اس سوال کے جوا ب میں کہ آپ نے ہمیشہ رومانی گانے گائے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ فلم کے ہدایتکار اور موسیقار پر منحصر ہوتا ہے۔ ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ میں کسی خاص اداکار کیلئے گانے گانے کا خواب نہیں دیکھتااور ہمیشہ سے ہی موسیقار اور سنگر بننا چاہتا تھا۔ میرے بھی کچھ خواب ہیں اس میں گلوکاری میری زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے اداکاری کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔
 

شیئر: