Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان عالمی میڈیا میں فیورٹ قرار

اسلام آباد...پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیورٹ قرار پائے ہیں۔برطانوی جریدے نے خصوصی مضمون شائع کیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ بڑے مقابلے کیلئے انہوں نے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں تجربہ کار امیدوار میدان میں اتارے ہیں ۔وہ گڈ گورننس کے حصول کیلئے اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ صحت و تعلیم پر سرمایہ کاری کے وعدے نے عوام کو عمران خان کے اور زیادہ قریب کردیا۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ اسلامی فلاحی مملکت کے ایجنڈے نے عمران خان کو عوام میں غیر معمولی مقبولیت بخشی ہے۔عمران خان ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین گڈ گورننس کو بنیادی فرق سمجھتے ہیں۔ اس مرتبہ عمران خان کو اپنے حریف کے بھائی کا سامنا ہے اور وہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے پرامید ہیں۔عمران خان کا ماننا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں کرنے والوں کا صفایا ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں:عمران نے مجھے چکر دیا

شیئر: