Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے ڈسپلے اور بہترین فیچرز سے لیس شیاؤمی کا اسمارٹ فون متعارف

6.9 انچ کے بڑے ڈسپلے کا حامل شیاؤمی کمپنی کا اسمارٹ فون می میکس 3 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ بڑے ڈسپلے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون میں 5500 ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری بھی دی گئی ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں ۔ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، ایل ٹی ای اور یو ایس بی سی سپورٹ دی گئی ہے۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس فون میں سین ریکوگنیشن ، فیس ان لاک اور وائس اسسٹنٹ سپورٹ بھی شامل ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 252 ڈالر اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 300 ڈالر ہے۔

شیئر: