Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیل فون کا استعمال کم عمر بچوں کی یادداشت پر اثرانداز ہوتا ہے

اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال کم عمر بچوں کی یاداشت پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔ یہ بات سوئس تحقیق سے سامنے آئی ہے جس میں 12 سے 17 سال کی عمر کے 700 بچوں پر ایک سال تک تجربہ کیا گیا۔ نتائج کی روشنی میں سامنے آیا کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے نکلنے والے شعاعیں کم عمر بچوں کی یادداشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ فیگرل میموری جو دماغ میں دائیں جانے موجود ہوتی ہے اس پر ان شعاؤں کا زیادہ اثر ہوتا ہے کو اسمارٹ فون کو دائیں کان سے لگا کر بات کرنا اثر کی شدت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ اگر اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران ہیڈ فون اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا جائے تو ان شعاعوں کے اثر کو بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: