12میڈلز جیتنے والا اولمپیئن ایک سال کیلئے معطل
واشنگٹن:سوشل میڈیا کا بے جا استعمال مشکلات کا باعث بھی بنتا ہے اور امریکہ کے مشہور اولمپیئن پیراک ریان لوچٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور ان پر ایک سال کی پابندی لگ گئی ۔ 12اولمپک میڈلز جیتنے والے لوچٹ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ڈرپ لگواتے نظر آرہے تھے۔ امریکی ڈوپنگ قواعد کے مطابق ایتھلیٹس کے لئے انٹرا وینس ڈرپ لگانا منع ہے اور ان کی یہ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے انہیں ایک سال کے لئے معطل کردیا۔ڈوپنگ حکام کے مطابق ریان نے کوئی ممنوعہ مواد استعمال نہیں کی لیکن اجازت کے بغیر ڈرپ لگوانے پر انہیں جولائی2019تک معطل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔