Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: پاک سرزمین پارٹی کے ایگزیکٹیو ممبران کا اجلاس

کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہروں کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم
ریاض (ذکاءاللہ محسن) الیکشن 2018ءمیں پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاک سرزمین پارٹی کے ایگزیکٹیو ممبران کا اجلاس ہوا۔ جس میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے سندھ کے شہری علاقوں کے علاوہ پاکستان بھر میں پی ایس پی کے نامزد امیدواروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایس پی مڈل ایسٹ کے ڈپٹی آرگنائزر نعیم قائم خِانی کا کہناتھا کہ سندھ میں پارٹیاں عوامی امنگوں کے مطابق مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔ سندھ بھر میں صحت کے مسائل جوں کے توں اور تعلیمی صورتحال بھی ابتر ہے جبکہ کراچی میں کچرا بھرا پڑا ہے۔ گندے نالے انتظامیہ کا منہ چڑاتے نظر آتے ہیں۔ سڑکیں ناپید ہوچکی ہیں۔ اس بدترین صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پی ایس پی ایک جامع پلان رکھتی ہے جس سے کراچی سمیت دیگر شہروں کے حالات بھی بہتر بنائے جاسکتے ہیں۔ پی ایس پی کے صدر حنیف بابر کا کہناتھا کہ کراچی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ کراچی کے عوام کو سید مصطفی کمال کی صورتحال میں ایک ایسا لیڈرملا ہے جو عوام کو نہ صرف ساتھ لیکر چلتا ہے بلکہ ان کے مسائل کو بھی حل کرتا ہے۔ تقریب سے محمد کاشف راﺅ، محمد ارشد، عبداللہ افتخار، رشید حیات اور حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ ہم مصطفی کمال کی قیادت میں متحد ہیں اور ملک و قوم کی ترقی کے خواہشمند ہیں کیونکہ یہ ملک ہمارا ہے اس کے لئے ہمارے آباﺅ اجداد نے قربانیاں دیکر اسے دنیا کے نقشے پر ابھارا ہے۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اچھی قیادت کو سامنے لائیں جو لوگوںکی بھلائی کے کام کرے۔

شیئر: