Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، مصر،متحدہ امارات اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں

قاہرہ .... سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور مصر کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجیں مشقیں ”ایگل رسپانس 2018“ بحر احمر میں جاری ہیں۔ یہ مشقیں چند روز تک جاری رہیں گی جن میں پاکستان، اردن اور جنوبی کوریا مبصر ممالک کے طورپر شرکت کریں گے۔ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ جنگی مشقوں کا مقصد دوست اور برادر ملکوں کی عسکری مہارتوں کا تبادلہ اور عسکری تعاون کے امکانات میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ البحر الاحمر میں جاری فوجی مشقوں میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے، راستوں کے تحفظ، بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے جدید آلات کا تعارف، ریموٹ کنٹرول گاڑیوں اور مشتبہ بحری جہازوں کی تلاشی جیسے امور پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

شیئر: