مصری تجاویز پر الفتح کے تحفظات
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
قاہرہ .... الفتح تحریک کے رہنماﺅں نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت سے متعلق مصری تجاویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ مصری تجاویز کے حوالے سے الفتح تحریک کا نقطہ نظر اس ہفتے پیش کردیا جائیگا۔ الفتح تحریک یہ بات مانتی ہے کہ مصر فلسطینیوں میں مصالحت کرانے والا واحد ملک ہے۔ وہ مصری مساعی کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں البتہ مصری تجاویز پر تحفظات بھی ہیں جو بردارانہ ماحول میں مصری رہنماﺅں کے سامنے رکھے جائیں گے۔