لبنان میں منشیات کا بڑا تاجر مارا گیا
بیروت ... لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں منشیات کا خطرناک ترین تاجر ہلاک کردیا گیا۔ 41افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ دیگر 8افراد بھی منشیات کے خلاف آپریشن میں مارے گئے۔ علی اسماعیل جسے لبنان میں منشیات کا سب سے بڑا اور خطرناک تاجر مانا جاتا تھا سیکیورٹی آپریشن میں مارا گیا۔