بعض خوشبوئیں پرانی یادیں کیو ں تازہ کردیتی ہیں؟
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
ٹورانٹو..... اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ بعض خوشبوئیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں استعمال کیا جائے تو پرانی یادیں تازہ ہونے لگتی ہیں مگر وہ یہ نہیں سمجھ پاتے کہ اسکی وجہ کیا ہے؟ اب علم تنفس اور خوشبو یات پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے اس کی وجہ جاننے کا دعویٰ کیا ہے اور بتایا ہے کہ بہت سی خوشبوئیں ہوتی ہی ایسی ہیں کہ اچانک پرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیںاور خوشبوﺅں کی یہ خصوصیت اس قابل بھی ہے کہ انسان انکی مدد سے الزائمر اور نسیاں جیسے امراض پر قابو پاسکتا ہے۔ سائنسدانوں کے بیان کے مطابق جب کوئی خوشبو انسان سونگھتا ہے تو اس کے استعمال کی جگہ، وقت او رحالات سبھی کے بارے میں مکمل معلومات دماغ کے خاص گوشے میں محفوظ ہوجاتی ہیں اور یہ خصوصیت ایسی ہے کہ بھولنے کی بیماری میں مبتلا فراد کا علاج کرنے کیلئے خوشبوﺅں سے خاطر خواہ مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ طریقہ علاج آسان بھی ہے، سستا بھی ہے اور اس کے نتائج فوری طور پر سامنے آتے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ ٹورانٹو یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا کے سربراہ ڈاکٹر عفیف عقراباوی کی نگرانی میں مکمل کی گئی ہے۔