Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار نے گیند چھیننے پر دھکا دے دیا

 
ریوڈی جینرو:برازیلی فٹبالر نیمار نے میچ کے دوران گیند چھینے جانے پر نوجوان حریف کو بری طرح دھکا دے کر گرا دیا۔اپنے نام سے ہونے والے” 5 اے سائڈ“ ٹورنامنٹ کے دوران نیمار نے گیند پر کنٹرول حاصل کرکے حریف نوجوان کو چکمہ دینے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس دوران فٹبال کے کئی گر بھی دکھائے لیکن گیند لے کر نکل نہ سکے اور اس نوجوان کھلاڑی نے ان سے گیند چھین لی اور تیزی سے گول کی جانب بڑھا تو نیمار نے اس کا پیچھا کرکے اسے دھکا دیتے ہوئے گرایا اور یوں گیند پھر نیمارکے کنٹرول میں آگئی ۔ ان کے اس فاول پر ریفری نے میچ روک دیا تاہم نیمار نے اپنی غلطی تسلیم کرکے کھلاڑی کو اٹھانے کے بجائے کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے ادھر ُادھر دیکھنا شروع کردیا۔ ان کے اس طرزعمل پر انہیں پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور شائقین کا کہنا کہ برازیلی فٹبالر کا رویہ ان کے شایان شان نہیں اور وہ کوئی اچھی مثال قائم نہیں کررہے۔ حالیہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی برازیلی اسٹار کھیل کے بجائے منفی ہتھکنڈوں اور زخمی ہونے کے ڈرامے کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید اور مذاق کا نشانہ بنتے رہے تھے۔

شیئر: