Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان ہند مخالف نہیں،مشرف

  دبئی...سابق صدر جنر ل پرویزمشرف ہندوستانی میڈیا پر عمران خان کیخلاف منفی پروپیگنڈے کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی ہند سے نفرت کا اظہار نہیں کیا اور نہ وہ ہندوستان مخالف ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے عمران خان کی سیاست، ان کے نظریات اور تجربے پر کھل کر بات کی۔جب پرویز مشرف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان ، ہند سے نفرت کرتے ہیں اور وہ ہندوستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں تو سابق صدر نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے ہندوستانی میڈیا عمران خان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔کچھ ہندوستانی میڈیا ایسی من گھڑت خبریں چلا رہی ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی ہندوستان کو ان کی غلطیوں کی سزا دیں گے۔ مشرف نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی ہند سے نفرت کا اظہار نہیں کیا اور وہ نہ ہی وہ ہندوستان مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک اگر پاکستان ترقی نہیں کرسکا تو اس کی وجہ بھی ہند ہی ہے۔ یہ پاکستان کی غلطی نہیں ہے کہ وہ تعلقات کے ذریعے خطے میں امن کا خواہاں ہے۔سابق صدر نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ نہیں لگتا کہ ملک میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں اب بھی تحریک انصاف نہیں جیت پائی۔پرویز مشرف نے مزید کہا کہ عمران خان کو حکومت سنبھالتے وقت کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسے گورننس سے متعلق ابھی بہت کچھ سیکھنا پڑے گا۔سابق آرمی چیف نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں:الیکشن چرا لئے گئے ،نواز شریف

شیئر: