Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی عمل پر امن طریقے سے مکمل ہونے پر سفیر پاکستان کی مبارکباد

 ریاض.... سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے 25جولائی کو الیکشن عمل پرامن طریقے سے مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو یہاں اپنے بیان میں کہا کہ آنے والی نئی حکومت کے دور میں پاکبان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پولنگ کے دن بڑی تعداد میں عوام ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے جس سے ان کے جمہوری جذبے کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے اس جذبے کی زبردست تعریف کی۔
 
 

شیئر: